Headlines
Loading...
Sheer Khurma Recipe In Urdu عیدالفطر اسپیشل - عید شیر خورما بنانے کی ترکیب

Sheer Khurma Recipe In Urdu عیدالفطر اسپیشل - عید شیر خورما بنانے کی ترکیب





Sheer Khurma Recipe In Urdu

عیدالفطر اسپیشل - عید شیر خورما بنانے کی ترکیب

Sheer Khurma Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت--15 منٹ
پکانے کا وقت--25 منٹ
کتنے لوگوں کیلئے ہے--5 افراد

Ingredients - اجزاء

1- دودھ دو کلو
2- سویا ایک کلو
3- چینی آدھا پاوٴ
4- چاول(اُبلے ہوئے) آدھا پاوٴ
5- قلاقند یا کھویا آدھا پاوٴ
6- چھوٹی الائچی دس عدد
7- تیل حسب ضرورت
8- پستہ (کٹا ہوا) آدھا پاو
ٴ9- بادام(کٹا ہوا) آدھا پاو
ٴ10- کیوڑا دو چائے کے چمچے
11- چھوہارے چھ عدد

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

1-ایک دیگچی میں دودھ گرم کریں۔ اس میں چاول میش کر کے ڈالیں اور پکائیں۔
2-ایک پین میں تھوڑا سا گھی گرم کریں۔ اس میں سویاں ڈال کر بھون لیں۔
3-سویاں بھی دودھ والے مکسچر میں ڈال کر پکائیں۔جب جوش آجائے تو آنچ کم کردیں۔
4-دودھ کے گاڑھا ہونے تک پکائیں۔
5-اس کے بعد شکر اور کھویا قلاقند چورا کر کے ڈالیں ۔
6-کچھ دیر پکانے کے بعد آدھا پاوٴ بادام، پستہ ڈال دیں
7-گھی گرم کریں الائچی ڈاک کر فرائی کریں۔
8-فرائی کرنے کے بعد سویوں میں ڈال دیں۔
9-آخر میں کیوڑہ ڈال کر چولہے سے اتار لیں۔
10-سرونگ باوٴل میں نکال کر ٹھنڈا کرلیں۔
11-چھوہاروں کو پانی یا دودھ میں اتنا پکائیں کہ چھوہارے گل جائیں۔
12-چھوہاروں کے بیج نکال دیں
۔13-شیر خورما پر چھوہاروں کی گارنشنگ کر کے سرو کریں۔
14-مزیدار شیر خورماتیار ہے۔


0 Comments: