Headlines
Loading...
روشن صبح قسط نمبر13 سیکنڈ لاسٹ

روشن صبح قسط نمبر13 سیکنڈ لاسٹ





قسط نمبر#13 #سیکنڈ لاسٹ قسط

تم نے مجھے یہاں کیوں بلایا ہے؟ حیات نے شہریار سے پوچھا. اسنے اسے فنکشن سے ہٹ کر بلایا تھا.
تم بہت خوبصورت لگ رہی ہو. وہ اسے دیکھ کر بولا. اسنے نظریں جھکالیں.
میں تم سے بہت شرمندہ ہوں یار. جس دن سے تم میری زندگی سے گئی ہو. ہر خوشی مجھ سے روٹھ گئی ہے. یہ میرے گناہوں کی سزا ہے شاید.
میں نے تمہیں کوئی بد دعا نہیں دی ہے.
تم مجھے معاف نہیں کرسکتیں کیا؟ وہ تھوڑا اسکے پاس ہوا. تم یقین نہیں کروگی لیکن میں سچ کہہ رہا ہوں میں نے تمہارے علاوہ کسی کو نہیں چاہا, بچپن سے تمہیں پیار کیا ہے.
میں نے بھی تمہارے علاوہ کسی کو نہیں چاہا تھا. تم میری زندگی تھے.
مجھے معاف کردو یار. اسنے اپنے ہاتھ جوڑے.
مجھے تم سے کوئی شکایت نہیں ہے. وہ اسکے ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بولی.
زاویار نے غصے میں اپنے ہاتھوں کی مٹھیاں بند کیں. اسنے طھپ کر ساری بات سن لی تھی.
پہلی بار کسی سے سچا پیار ہو لیلن یہ سب. وہ دل میں بولا.
_¤_¤_¤
جب میری زندگی میں سب ٹھیک ہورہا ہے, سارے گھر والے مجھے اپنانے لگے ہیں تو شہریار کیوں آیا میری زندگی میں. وہ ٹیرس پر کھڑی تھی سردی میں. وہ رو رہی تھی.
حیات یہاں کیوں کھڑی ہو. سردی میں. جہاں آراء ٹیرس پر آئیں.
دادی... اسنے مڑ کر انہیں دیکھا اور بھاگ کر انکے گلے لگ گئی.
کیا ہوا؟ رو کیوں رہی ہو؟ انہوں نے اسکے بالوں میں ہاتھ پھیرتے ہوئے پوچھا.
وہ کچھ نہ بولی بس روتی رہی.
اچھا چلو روم میں چلو. بہت ٹھنڈ ہے. وہ اسے اپنے روم میں لے آئیں. بیڈ پر بٹھایا اور پانی پلایا.
اب بتاؤ کیا ہوا.؟ وہ اسکے سر ہر ہاتھ پھیرتے ہوئے بولیں اور بیڈ پر ہی بیٹھ گئیں.
کیا بتاؤں دادی. وہ روتے ہوئے بولی.
میری زندگی میں سکون کیوں نہیں ہے. آج جب میں سب کچھ بھول گئی تھی تو کیوں شہریار میری زندگی میں آیا.
ایک زاویار ہیں جنہیں ہمیشہ سے میری خوبصورتی سے پیار رہا. اور ایک شہریار ہے جو میرا منگیتر ہونے کے باوجود مجھے کسی اور کے پاس چھوڑ کر چلا گیا. ایک نے مجھے بیچا اور دوسرے نے خریدا. وہ انکے گلے لگ کر پھوٹ پھوٹ کر رودی.
پر حیات اتنا سب ہونے کے بعد بھی زاویار نے تمہیں اپنایا. اگر وہ ایسا نہ کرتا تو تم کہاں جاتیں. وہ تمہارا شوہر ہے اور اب تمہاری طرف مائل بھی ہونے لگا ہے. انہوں نے اسے الگ کیا. اور اسکے آنسوں صاف کرتے ہوئے بولیں. تم اسے تھوڑا سا پیار دے کر دیکھو, وہ ساری زندگی کے لیے تمہارا ہوجائے گا. وہ تم سے بہت پیار کرتا ہے. میں نے اسکی آنکھوں میں دیکھا ہے.
وہ انہیں دیکھتی رہی بس.
_¤_¤_¤
37188170_2019752461428483_5113002443826790400_o.jpg?_nc_cat=102&_nc_eui2=AeFDlLPvr1VJI-Apl-brbKGwJ5TYU1sYwkih__6XDZYxQ880ryw5fSMAC4bvqHUCpo0XbtYTOUCNYAVAJeENRL86BLuD_rWPnJt4OHJG2F7XqA&_nc_oc=AQnShyWTYCFvHOK2ao2DjwgxCCNsfur_AKy2B7rx-yEjpdSMF39nfpnOGeXYf43gk7k&_nc_ht=scontent.fkhi5-1

0 Comments: