Headlines
Loading...
میں تمہیں یاد کرتا ہوں

میں تمہیں یاد کرتا ہوں

urdu poetry, meri diary, men tumain yad karta hun

میں تمہیں یاد کرتا ہوں
رات ہوتی ہے، صبح ہوتی ہے، *تمہاری یاد کسی اچانک پیدا ہونے والے درد کی طرح مجھے اپنی طرف مائل کردیتی ہے، میں نے رونا چھوڑ دیا ہے مگر سات دنوں میں ایک دن ایسا ضرور ہوتا ہے جب ہاتھ میں پکڑے سیل سے جھانکتی تمہاری تصویر آنسووں کے پانی سے تر ہوکر دھندلی پڑ جاتی ہے۔۔۔
تمہاری آنکھیں
میری آنکھوں سے بھلائی نہیں جاتیں۔۔
تمہاری باتیں
تمہاری کہی اور لکھی باتیں جب ذہن میں اترتی ہیں تو
کسی گرم سیال مادے کی طرح میرے جسم میں گردش کرتی ہیں مجھے مضطرب کئے رکھتی ہیں۔۔
تمہاری سوچیں
مجھے بہت زیادہ سوچنے کی *عادت میں مبتلا کرچکی ہیں۔۔
لیکن اس سب کے باوجود میں ان سے چھٹکارا نہیں چاہتا ، میں تمہیں یاد کرنا چاہتا ہوں، شاید اسلئے کہ میں جانتا ہوں
تمھیں سوچنا مجھ پر لازم ہے۔۔

نیند کے بستر پر روز ہی سوچتا ہوں کاش کہ میں بھی پی پلا کر ذرا سی دیر کیلئے تمہارے نام کی اذیت سے غافل ہوسکتا ۔۔
تھپکیاں دے کر سلاتا ہوں
تمہارے نام کی ٹیسوں کو
اپنے چاند سے پوچھ لینا
شکوے نہیں کرتا خاموشی سے اسے تکتا ہوں
مگر جانے کیوں وہ نظریں چراتا ہے
نہیں میں یہ ہرگز روتے ہوئے نہیں لکھ رہا
لیکن ہاں.....

آئی مس یو💜💔

0 Comments: